1 ستمبر 2011 - 19:30

تحریک حماس نے غرب اردن میں صہیونیوں کے ہاتھوں اپنے سینئر رکن حسن یوسف کے اغوا کی مذمت کی ہے۔

ابنا:حماس نے حسن یوسف کی گرفتار پر شدید ردعمل ظاہر کرتےہوئے کہا ہے کہ صہیونی ریاست اس طرح غرب اردن کو حماس کے رہنماؤں سے خالی کرنا چاہتی ہے۔ حماس کے بیان میں آیا ہے کہ عالمی علاقے کی تنظیموں اور عرب و اسلامی ملکوں کو صہیونی ریاست کے ایسے جارحانہ اقدامات کو روکنے کےلئے موثر اقدامات کرنے چاہیں ۔ اس بیان میں آیا ہے کہ صہیونی ریاست کو انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی پاداش میں بین پارلیمانی یونین سے نکال دینا چاہیے۔یاد رہے کہ صہیونی فوجیوں نے بدھ کی رات کو حماس کے سینئر رکن اور فلسطینی پارلیمنٹ کے ممبر کو دوبارہ گرفتار کرلیا۔ وہ صہیونی جیل میں چھے برس کی سزا کاٹنے کے بعد ایک ماہ قبل رہا ہوئے تھے۔ اس وقت صہیونی ریاست کی جیلوں میں فلسطینی قانون ساز اسمبلی کے بیس ارکان موجود ہیں۔ ............

/169